دادو: 500 سے زائد دیہات سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، ڈپٹی کمشنر

October 02, 2022

علامتی فوٹو

ضلعدادو میں 500 سے زائد دیہات سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، ضلعی ڈپٹی کمشنر کے مطابق 500 دیہاتوں میں سے زیادہ تر تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی کے دیہات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالی موری کے مقام پر ایم این وی ڈرین میں لگے کٹ سے پانی کی نکاسی جاری ہے۔

اسٹنٹ کمشنر دادو کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ شہر کے 11 میں سے7 وارڈز میں پانی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرپور ناتھن شاہ اور فرید آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشنوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے جبکہ خیرپور ناتھن شاہ اور فرید آباد کے 350 سے زائد گاؤں بجلی سے محروم ہیں۔