نواب شاہ: گٹر میں گر کر جاں بحق بچی کے مقدمہ کی سماعت

October 03, 2022

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال احمد خواجہ کی عدالت میں پولیس لائن میں برساتوں کے دوران گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کے مقدمے کی سماعت کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو اورچیف میونسپل آفیسر عبدالرزاق شیخ سمیت میونسپل اور پبلک ہیلتھ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ حالیہ بارش کے دوران ڈھائی سالہ بچی زیمل پولیس لائن میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی بچی کے والد اقبال حسین ایڈوکیٹ نے سیشن کورٹ نوابشاہ میں ڈپٹی کمشنر عامر حسین پہنور اور چیف میونسپل آفیسر عبدالرزاق شیخ سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ اور پولیس لائن کے افسران کے خلاف بچی کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج کرانے کے لئے درخواست دائر کی تھی اس سلسلے میں کیس کی سماعت کے دوران سیشن جج اقبال احمد خواجہ نے ضلع اور میونسپل حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔