پختونخوا میں مالی بحران، ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی روکدی

October 03, 2022

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے شدید مالی بحران کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روک دی۔ خیبر پختونخوا حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار تمام سرکاری ملازمین کو ستمبر کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روکدی گئی۔ سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 31 ارب جبکہ ماہانہ پنشن 8 ارب 33کروڑ روپے بنتی ہے۔