ندا اور یاسر کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

October 03, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاسر نواز اورندا یاسر اپنے مداحوں کو اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو تفریحی ویڈیوز اور تصاویر سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑے نے ایک انوکھا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں گھر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

دونوں میاں بیوی نے مل کر اپنے گھر کو اچھی طرح صاف کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہیاسر نے کچن اور باتھ روم صاف کیا جبکہ ندا نے فرش کو پوچا لگا کر صاف کیا۔

اس وی لاگ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔