لاہور: ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

October 03, 2022

فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ لاہور کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم سے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم احتشام چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث مافیا کا ایجنٹ ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں سے دوستی کرکے انہیں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کرتا تھا۔