سیف علی خان کو اپنی نئی فلم کے ٹیزر کے بعد تنقید کا سامنا

October 03, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

ریلیز کی منتظر سیف علی خان کی نئی فلم آدی پروش کے پہلے ٹیزر کے ساتھ ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

مذہبی تناظر میں بنائی جانے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں سیف علی خان کے علاوہ پرابھاس، کیرتی سینن اور سنی سنگھ نظر آئیں گے۔

مذکورہ فلم کا ٹیزر اتر پردیش کے شہر ایودھیہ کے میں ایک ایونٹ کے دوران جاری کیا گیا۔

ٹیزر نے مداحوں کو متوجہ تو کر لیا لیکن ساتھ میں فلم میں استعمال کیے گئے ویژولز اور اسپیشل ایفیکٹس کے باعث اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دیوتاؤں کو موجودہ دور کے لباس اور ان کی زلفوں کو لے کر ان پر شدید تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ انہیں یہ سب کچھ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آدی پروش ایک مذہبی افسانوی فلم ہے جس میں ہندی اور جنوبی بھارت کے سپر اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کو بنانے کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے کے اخراجات آئے جبکہ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جارہی ہے۔