یورپی یونین کا PIA پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار

October 04, 2022

کراچی (این این آئی) یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA ) نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن حکام رجسٹریشن اور اوور سائٹ معاملات پر اعتماد بحال کرنے میں تاحال ناکام رہے۔ایسا نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔پاکستان سی اے اے کے ابتدائی اقدامات تک پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی بحالی ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کے معاملے پر یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے پر جولائی 2020 سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔