پنجاب حکومت جھنگ میں کشمیری مہاجرین کو اراضی کے مالکانہ حقوق دے، ایم کیو ایم

October 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، آزادکشمیر کے مرکزی راہنما محمد طاہرکھوکھر نے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں مقیم کشمیری مہاجرین کو اراضی کے مالکانہ حقوق دلوانے میں ناکامی پرحکومت پنجاب کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کو اراضی کے مالکانہ حقوق دے کر ان کےلئے مزید کالونیاں قائم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاجرین ہمارے محسن ہیں، جنہوں نے اسلام اور پاکستان کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے اور قربانیاں دیں، طویل عرصہ گزرنے کے باوجود جھنگ میں کشمیر کالونیوں کے مسائل سے غفلت برتنا حکومت آزادکشمیر کی بھی مجرمانہ غفلت ہے۔