22 سماج دشمن پکڑے گئے، 47بھکاری بھی زیر حراست

October 04, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)22سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے 5کلو 825 گرام چرس اور 10لٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے 4ملزموں سے دو پستول اور 2رائفلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 47 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔کیپیٹل پولیس نے بھی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 12 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تین افراد سے پسٹل برآمد کر لئے۔