کنگ چارلس پہلے سرکاری دورے پر سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے

October 04, 2022

کنگ چارلس، فائل فوٹو

کنگ چارلس سوم اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ایک سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کنگ چارلس اگلے ماہ اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رامافوسا کی میزبانی کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ملک جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور ان کی اہلیہ، ملک کی خاتون اوّل شیپو موٹسیپ 22 سے 24 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کی تفصیلات اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی مصروفیات کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے دورۂ برطانیہ کے حوالے سےبکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ مکمل بیان: