پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف نیوزی لینڈ روٹیشن پالیسی اپنائے گا، نیوزی لینڈ میڈیا

October 04, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش کے خلافسہہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ تمام 15 کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہوئے روٹیشن پالیسی اپنائے گا۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اوپنر فن ایلن، مارٹن گپٹل اور ڈیون کانوے کی کارکردگی پر فوکس ہوگا، رزلٹ کو سامنے رکھتے ہوئے روٹیشن پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا ہے کہ روٹیشن پالیسی کا مقصد یہی ہے کہ سب کھلاڑیوں کو موقع ملے اور انہیں دیکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سہہ ملکی سیریز بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابقبنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن اور بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کی نیوزی لینڈ آمد تاخیر کا شکار ہے۔

شکیب الحسن کا سیریز کا پہلے میچ مس کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔