بھارتی کپتان کو گرفتار کرلیا گیا؟

October 04, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ریاست آسام کے پولیس کمشنر نے کپتان روہت شرما کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر صارفین نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تصویر دیکھی اور اس کے اوپر لکھے پیغام پر توجہ دینا بھول گئے، پھر بھارت میں روہت شرما کی پولیس آفیسر کے ہمراہ تصویر غلط فہمی کے ساتھ ایسی وائرل ہوئی کہ کئی لوگ اسے حقیقت ہی سمجھ بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس کی پوسٹکو 600 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور اسے 11ہزار سے زائد بار پسند بھی کیا گیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر بھی اپنی غلط فہمی سے متعلق پیغامات لکھے۔