T20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی نگرانی کون کرے گا؟

October 04, 2022

فائل فوٹو

رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سپروائز کرنے والوں کے نام سامنے آگئے۔

23 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جبکہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پاک بھارت میچ میں رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابقمجموعی طور پر 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں۔