موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات ایشیا پر پڑ رہے ہیں

October 05, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2010 کے بعد اب تک ایشیا کے خطے میں زراعت اور لائیواسٹاک کو49 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات ایشیا کے خطے پر پڑ رہے ہیں اوراس خطے میں نقصان کا تناسب دنیا کے دیگرعلاقوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صرف چین میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 40 ملین ہیکٹر اراضی پر فصلوں اور پیداور کو نقصان پہنچا۔ مئی میں بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 24 ہزار افراد بے روزگار جبکہ فصلوں کو6 ملین ڈالرکانقصان پہنچا۔