ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا تو جمعہ سے تحریک کا آغاز ہوگا، سراج الحق

October 05, 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشی نظام کی تباہی کے بعد سیکولر لابیز ملک کی اسلامی معاشرتی اقدارپر حملہ آور ہیں، سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا ہر صورت ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 7اکتوبر( جمعہ المبارک) تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا گیا تو مسجد شہداء سے احتجاجی تحریک کا آغازہو گا۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ، گھریلو تشدد کے قانون کے بعد اب آئین کے آرٹیکل 62ون ایف میں بھی تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں۔ آئین پر پوری قوم کا اتفاق ہے، بیشتر قانون سازی غیر ملکی طاقتوں کے دباؤ پر ہوتی ہے۔