پاکستان کا سہ ملکی سیریز میں شامل ٹیموں کیخلاف پلڑا بھاری

October 05, 2022

فائل فوٹو

مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آخری مرتبہ ٹیسٹنگ اور تجربات کا موقع لیے اس وقت پاکستان ٹیم کرائسٹچرچ میں موجود ہے جہاں اسے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈاور بنگلادیش کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹمیںان دونوںٹیموںکے خلاف پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان نے اب تک نیوزی لینڈکے خلاف 25 میچز کھیلے ہیں جن میں 15 میں اسے کامیابی اور 10 میں شکست ہوئی ہے۔ اس فارمیٹ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ 201 اور سب سے کم 101 رنز اسکور کیے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈشاندار ہے۔ دونوں ٹیمیں 15 مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کرچکی ہیں جس میں 13 میچز میں پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 میچز بنگلادیش نے جیتے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹمیں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف سب سے زیادہ 203 رنز بنائے ہیں۔

واضحرہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔