بھارتی فیلڈر نے میچ کے دوران کپتان کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا

October 05, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

بھارتی بولرز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بے بس دکھائی دیئے۔ فیلڈرز کی بھی میچ کے دوران خراب کارکردگی پر کپتان روہت شرما نے گراؤنڈ میں ہی اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی۔ اس دوران آخری اوور کی پانچویںگیند پر ڈیوڈ ملر نے اونچا شاٹکھیلا تو گیند باؤنڈری لائن پر محمد سراج نے کیچ تو کرلی تاہم یہ خوشی بھارت کو راس نہ آئی۔

کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث جنوبی افریقی بیٹر کو 6 رنز دے دیئے گئے۔

بھارتی فیلڈر کی اس غیر ذمہ داری پر کپتان روہت شرما اور بولر چاہل انتہائی ناراض اور ناخوش دکھائی دیئے۔

گراؤنڈ میں بھارتی کپتان نے اپنے تاثرات کا اظہار جس انداز میں کیا اس کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اکاؤنٹس پر میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 49 رنز سے شکست دے دی تھی تاہم سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔