ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر راضی

October 05, 2022

ایلون مسک، فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک مبینہ طور پر ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں اپنے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر معاہدہ پورا کرنے کے عزم کی خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں سوشل نیٹ ورک کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

طویل عرصے سے چلنے والی ٹوئٹر خریداری کی کہانی میں یہ نیا موڑ عدالت میں ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک پر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت کے آغاز سے تقریباََ 2 ہفتے پہلے آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے آخر میں ایلون مسک سے ٹوئٹر کے وکلاء کی جانب سے اس مقدمے کے سلسلے میں پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے رواں سال جولائی میں ٹوئٹر خریدنے کے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد سے ایلون مسک کو ٹوئٹر کی جانب سے 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر دھوکہ دہی کے مقدمے کا سامنا ہے۔