پاکستان کیخلاف سیریز جیتنے پر معین علی کے والد کیا بولے ؟

October 06, 2022

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کے والد منیر علی کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کی کامیاب قیادت کرنا معین علی کا خواب تھا جو پاکستان کو اس کی سر زمین پر ہرانے کے بعد پورا ہوا ہے۔

دورۂ پاکستان کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی کے والد کا کہنا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا معین علی کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ معین علی کی قیادت میں ٹیم کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا ہمارے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔

منیر علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اپنی جگہ لیکن انگلینڈ ٹیم کے جیتنے کی زیادہ خوشی ہے۔