چینی نوجوانوں میں روبوٹ ڈاگ کے ساتھ چہل قدمی کا رجحان

October 06, 2022

چین میں نوجوانوں کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اصل کتوں کے بجائے مستقبل کے روبوٹ کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔

امریکا کی بوسٹن ڈائنامک کمپنی کی متاثر کن تخلیق روبوٹک ڈاگ اب چین کے شاپنگ پلیٹ فارمز میں بھی دستیاب ہیں لیکن ان کی مقبولیت حقیقتاً حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

حالانکہ یہ بے جان و روح مشین ہیں اور یہی ان کے بارے میں سمجھا جاتا ہے، اور ان کا تقابل کبھی بھی حقیقی اور جاندار کتوں سے نہیں کیا جاسکتا جو کہ اپنے مالک سے غیر مشروط محبت اور وفاداری نبھاتے ہیں۔

لیکن اس کے باوجود ان روبوٹ پیٹس (پالتو جانور نما روبوٹ) کی اہمیت اور فوائد سے بھی انکار ممکن نہیں۔

اسکا اندازہ چین میں بڑھتی ہوئی تعداد میں لوگوں میں اس کے رکھنے کا شوق اور ان کے ساتھ واک کرتے ہوئے نظر آنے سے کیا جاسکتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ ایک دن یہ پالتو جانوروں کے حریف بن کر ان کی ہم عصری کرنے لگیں گے۔