• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا سب سے کم عمر کار ریس ڈرائیور، پانچ سال کی عمر میں لائسنس بھی مل گیا

چین کے ننھے ڈرائیور شاؤ زی یان نے محض پانچ سال کی عمر میں پروفیشنل ریسنگ ڈرائیور کا لائسنس حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

حیرت انگیز طور پر وہ ایک سال کی عمر سے ہی ریسنگ سمیولیٹرز پر مشق کر رہے تھے اور تین سال سے پہلے ہی ریس کارٹس چلانا شروع کر دیا تھا۔

چار سال کی عمر میں شاؤ نے پروفیشنل ریلی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا اور 2023 کے چائنا ریلی اسپرنٹ چیمپئن شپ میں "ہوپ اسٹار ایوارڈ" جیتا۔

مشہور ریسنگ سمیولیٹرز DiRT Rally 2.0 اور WRC 10 میں وہ دنیا کے ٹاپ 30 ڈرائیورز میں شامل ہوئے، جس کے بعد ان کے والد نے ان کے لیے پہلی ریلی کار تیار کی۔

9 اپریل 2023 کو پانچ سالہ شاؤ زی یان نے RUNRACING ڈرائیونگ اکیڈمی ٹریننگ سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جو چین آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن سے منظور شدہ تھا۔ اس طرح وہ ملک کے سب سے کم عمر لائسنس یافتہ ریسنگ ڈرائیور بن گئے۔

گزشتہ سال انہوں نے ایک موڈیفائیڈ ریس کار کے ساتھ چائنا وویئی آٹوموبائل ریلی میں بھی حصہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاؤ کے والد نے تقریباً 8 لاکھ یوان (1 لاکھ 16 ہزار ڈالر) ریس کارز اور جدید سمیولیٹرز پر خرچ کیے اور ریلی ریسز میں بیٹے کے شریک پائلٹ بھی رہے۔

اہم بات یہ ہے کہ شاؤ زی یان عوامی سڑکوں پر گاڑی نہیں چلاتے۔ ان کی ریس کارز کو قانون کے مطابق ٹریلرز کے ذریعے ریس وینیو تک پہنچایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید