• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کے بجائے کتے کی تصویر چھاپ دی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چپڑاسی کی بھرتی کے لیے ہونے والے امتحان میں ایڈمٹ کارڈ پر کتے کی تصویر نے ایک امیدوار کو مشکل میں ڈال دیا۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ 15 مارچ کو ہونے والے امتحان کے لیے راکیش کمار نامی امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کا نام، رول نمبر اور دیگر تفصیلات تو درست درج ہیں لیکن اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر چھپی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیدوار کا دعویٰ ہے کہ ان اسامیوں کا اعلان 2022ء میں کیا گیا تھا اور اب جا کر ابتدائی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔

امیدوار نے بتایا کہ میں نے 2022ء میں بھرتی کے لیے درخواست دی تھی اور میں اب تک کئی بار بھرتی بورڈ سے شکایت کر چکا ہے لیکن ابھی تک میری شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

امیدوار نے مزید بتایا کہ میرا امتحانی مرکز سہرسا میں واقع ہے، جب میں نے اپنا ایڈمٹ کارڈ دیکھا تو میں دنگ رہ گیا، میں نے درخواست دیتے وقت اپنی تصویر بالکل درست اپ لوڈ کی تھی اور میرے پاس اس کا ثبوت بھی موجود ہے۔

امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے تاکہ میں سکون سے امتحان دے سکوں، ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے اس طرح کی غفلت برتی ہے۔

اس مضحکہ خیز غلطی نے حکومتی بھرتی کے عمل اور آن لائن ایپلیکیشن سسٹم پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید