فواد چوہدری کو پختونوں سے متعلق مذاق پر معافی مانگنا چاہئے، تجزیہ کار

October 07, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ، حفیظ اللہ، محمل سرفراز اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو پختونوں سے متعلق مذاق پر معافی مانگنا چاہئے، فواد چوہدری کو پختونوں سے متعلق مذاق پر معافی مانگ لینا چاہئے، بحیثیت قوم ہمیں اپنی زبانوں پر قابو نہیں رہا ہے، عمران خان سیاست میں بدزبانی کا جو کلچر لایا ہے اس لئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے منہ سے کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا پختونوں سے متعلق نسل پرستانہ مذاق، کیا فواد چوہدری اپنے بیان پر معافی مانگیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے بینظیر شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے پہلی مرتبہ ایسا نازیبا ٹوئٹ نہیں کیا ہے، فواد چوہدری کچھ بھی کہتے رہیں پارٹی ان کیخلاف کارروائی نہیں کرے گی۔