بختاور بھٹو زرداری نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ؟

October 07, 2022

فائل فوٹوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 اکتوبر کو پیدا ہونے والے بختاور بھٹو کے پہلے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔