لاس ویگاس: چاقو کے وار سے 2 افراد قتل، ملزم گرفتار

October 07, 2022

امریکی شہر لاس ویگاس میں چاقو کے وار کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

لاس ویگاس پولیس کے مطابق متاثرین میں سیاح اور مقامی شہری شامل تھے۔

ملزم کی شناخت ہسپانوی شخص کے طور پر ہوئی جو علاقے کا رہائشی نہیں ہے۔

ملزم نے واردات میں بڑی چھری استعمال کی اور اسے حملوں کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔