ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

October 07, 2022

72 ملائیشیا میں جاری ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، راؤنڈ آف 16 میں پاکستان نے ملائیشیا تھری کو شکست دی۔

کوالمپور میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کے بعد راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ ملائیشیا تھری سے تھا۔

بابر مسیح اور احسن رمضان پر مشتمل ٹیم نے چویووا اور لوچنگ لیونگ کی جوڑی کو 4۔1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

پری کوارٹر فائنل میں بابر نے اپنے دونوں سنگلز جیتے جبکہ احسن رمضان نے ایک سنگل جیتا اور دوسرے میں انہیں شکست ہوئی۔

ڈبلز میں بابر اور احسن پر مشتمل ٹیم نے 72 کا بریک کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔