لانگ مارچ فائرنگہ: مبینہ حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی

November 03, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

مذکورہ واقعے کے حوالے فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے ہیں جن کی سیدھے پیر پر گولی لگی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق واقعے میں 3 سے 4 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔