سونا فی تولہ 550؍ روپے مہنگا

November 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 550روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1740ڈالر سے بڑھ کر 1748ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 550روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 59ہزار 50روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 36ہزار 360روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1690روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔