فیفا ورلڈکپ 2022ء کی مہنگی ٹیمز کونسی ہیں؟

November 23, 2022

فائل فوٹو

ماہرین نے شماریاتی ٹیکنیکس کی مدد سے حساب کتاب کرنے کے بعد قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022ء کی سب سے مہنگی ٹیموں کے نام بتادیے ہیں۔

سوئس ریسرچ گروپ (CIES فٹبال آبزرویٹری) کی حالیہ تحقیق کے مطابق، انگلینڈ کے 26 رکنی اسکواڈ کی قدر 1.5 بلین یوروز یعنی 1.54 بلین ڈالرز سے کم ہے۔

برازیل 1.45 بلین یوروز یعنی 1.49 بلین ڈالرز کی قدر کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر، فرانس 1.34 بلین یوروز یعنی 1.38بلین ڈالرز کی قدر کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ان سرِ فہرست 3 ٹیموں کے علاوہ، اسپین 1.2 بلین یوروز یعنی 1.23بلین ڈالزر کی قدر کے ساتھ چوتھے نمبر پر، پرتگال 1.15 بلین یوروز یعنی1.18ڈالرز کی قدر کے ساتھ پانچویں جبکہ جرمنی 1.02 بلین یوروز یعنی1.05 بلین ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

اس تحقیق میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں موجود تمام اسکواڈز کی مجموعی قدر 15 بلین یوروز رکھی گئی جبکہ ایونٹ میں حصّہ لینے والی ہر ٹیم کی مارکیٹ ویلیو کو جاننے کے لیے شماریاتی ٹیکنیک( statistical technique) کا استعمال کیا گیا ہے۔