اسلام آباد میں ایڈزکی شرح میں تشویشناک اضافہ، دس ماہ میں 519 کیسز

November 25, 2022

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے، دس ماہ میں 519 کیسز رپورٹ ہوئے، پولی کلینک میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر ،پھیلاؤروکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزارت صحت حکام کے مطابق اسلام آباد میں 519 ایچ آئی وی پازیٹو کیس جنوری سے اکتوبر تک سامنے آئے ہیں، نئے کیسز میں زیادہ تر نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا ہیں۔ حکام کے مطابق بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نائلہ کے مطابق انچارج پمز ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر کے مطابق پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں، رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 496 نئے کیس رجسٹر ہوئے، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظر آرہی ہے۔