میپکو لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ91 فیصد کمی

November 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ملتان سرکل نے رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ91فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو 45کروڑروپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے، ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران ملتان سرکل کے پروگریسولائن لاسز 10.79فیصد تھے جس میں جولائی تا اکتوبر 2022ء کے دوران 0.91فیصد کمی کی گئی ہے جس سے ایک کروڑ50لاکھ یونٹس کی بچت کرکے کمپنی کو 45 کروڑ 10لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایاگیاہے۔