مقبوضہ کشمیر میں جنرل ساحر اور جنرل عاصم کی تصاویر کے پوسٹر لگ گئے، حریت کانفرنس کا تقرری کا خیر مقدم

November 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )مقبوضہ کشمیر کی عوام و حریت قیادت نے پاکستانی افواج کی نئی قیادت کو مبارک باد دی ہے.

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت ، اور وارثین شہداء جموں و کشمیر ہیں.

تعیناتی کا اعلان ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز چسپاں کر دی گئے، پوسٹرز وارثین شہدائے جموں کشمیر کے کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں.

افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی گئی ہے ۔

منصفانہ تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے ایک مضبوط پاکستان ناگزیر ،نئی فوجی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں.

پوسٹرز میں پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے\