ایم ڈی اے میں ای فائلنگ، سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم کا آغاز

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا عوامی سہولیات کے پیش نظر ریکارڈ میں شفافیت لانے کے لئےیم ڈی اے میں ای فائلنگ سسٹم اور سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم لانچ کرنے کا اہم اقدام۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر آئی ٹی عرفان قریشی کو ہدایت کی کہ کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ای فائلنگ اور ڈیجیٹل سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم کو لانچ کرنے کےلئے ورکنگ تیز کی جائے۔