عمران خان پر تنقید کے سبب اب کوئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا، جواد احمد

November 26, 2022

فائل فوٹو

معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے سبب اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا ہے۔

مشہورِ زمانہ گانا ’مہندی کی یہ رات‘ کے گلوکار جواد احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں۔

جواد احمد نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازع شخص ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں۔