امریکا میں ایئرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے عجیب چیز برآمد

November 26, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا میں ایئرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس میں نظر آنے والی چیز دیکھ کر سیکیورٹی عملہ حیران اور پریشان ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایئرپورٹ پر مسافر کا سوٹ کیس جہاز پر لوڈ کرنے سے قبل ایکس رے مشین سے گزارا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار سوٹ کیس میں نظر آنے والی بلی کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے ملنے والی بلی مسافر کی نہیں بلکہ اس کے گھر کے کسی اور شخص کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ روانگی کے وقت بلی سوٹ کیس میں گھسی جسے کوئی دیکھ نہ سکا اور اسی سوٹ کیس کو مسافر بند کر کے ایئرپورٹ لے آیا۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے ایکسرے مشین پر بلی کو دیکھ لیا گیا جسے سوٹ کیس سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔