کور کمانڈر کا گورنر خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

November 27, 2022

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کے مابین ہفتہ کے روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے حاجی غلام علی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔