پی ٹی آئی جلسہ، سخت ترین سیکیورٹی انتظامات، 300 اسنائپرز تعینات

November 27, 2022

راولپنڈی (پی پی آ ئی)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے۔جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے دس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ بلند عمارتوں پر 300اسنائپرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں جیمرز بھی لگا دیئے تھے جبکہ اسلام آباد کو ملانے والی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔