ملک بھر میںHIV کا تشویشناک حد تک پھیلاؤ، یومیہ ہزار کیسز رپورٹ

November 27, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا، یومیہ ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطا ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔