سندھ میں ملیریا، ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کرلی، میڈیکل ٹیم تشکیل

November 27, 2022

کراچی (این این آئی) سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کر لی، جس کے تدارک کے لیے ایک طبی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری طرف شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کا اسٹاک ختم ہونے کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں لاکھوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد مختلف اضلاع میں روزانہ سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔