لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، شہری 5 گاڑیوں، 28 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

November 27, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں شہریوں کو 5 گاڑیوں، ایک رکشہ ،28 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، پرائزبانڈز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کر دیا گیا۔ ایک واردات کے دوران مزاحمت پر ماں بیٹا پسٹل کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ آئی نائن کے علاقے میں شکیل احمد کے گھر تین مسلح ڈاکوداخل ہوئے، گن پوائنٹ پر موبائل چھینا شور سن کر بیٹانیچے اترا تو ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت ہوگئی جس پر ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مار کر دو افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں امتیاز کی کار،گولڑہ کے علاقے میں نواز خان کی کار، کراچی کمپنی کے علاقے میں دانیال کی کاراور تھانہ آبپارہ کے علاقے میں نبیل ،ترنول کے علاقے میں ماجد ، شالیمار کے علاقے میں حمزہ، کراچی کمپنی کے علاقے میں فدا، سنگ جانی کے علاقے میں شاہد، رمنا کے علاقے ضیاالحق ، امتیاز، شمس کالونی کے علاقے میں نقاش کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے ۔ تھانہ شالیمار کے علاقے میں مظہر کی گاڑی سے نقدی وغیرہ،کراچی کمپنی کے علاقے میں ریاض کا موبائل ،تھانہ سنگ جانی کے علاقے میں زاہد سے کار ،موبائل ، رمنا کے علاقے میں مجتبی کی کار سے نقدی وطلائی زیور، کورال کے علاقے میں مقرب سے موبائل ، ابراہیم سے نقدی، سہالہ کے علاقے میں عدنان سے موبائل، لوہی بھیر کے علاقے میں مجتبی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز، طلائی زیور، نقدی اور دیگر سامان ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں یحٰی سے تین موبائل اور نقدی، نون کے علاقے میں اقصی سے موبائل ، شمس کالونی کے علاقے میں پی ٹی سی ایل کی کیبل چرالی گئی ۔وفاقی پولیس نے ایک کروڑ 68لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کھنہ پولیس نے ارشد کی درخواست پر اشفاق کے خلاف آٹھ لاکھ روپے ، سہالہ پولیس نے سردار پرویز کی درخواست پر شکیل کے خلا ف ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ویسٹریج کی حدود سے شاہد کی گاڑی، ائر پورٹ کی حدود سے عامر کا رکشہ، تھانہ سٹی کی حدود سے محمد حنیف ، پیرودہائی سے ارشد محمود، وارث خان سے ذیشان، سلطان، محمد علی، صادق آباد سے سید ثناء اللہ، کینٹ کی حدود سے طلعت، انوار، ویسٹریج سے احمد علی، ویسٹریج سے عرفان وغیرہ کے موٹر سائیکل نا معلوم چور لے اڑے۔ تھانہ رتہ امرال کی حدود سے محمد آفتاب سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، نقدی 3500روپے ، نصیر آباد کی حدود سے ملک محمد شمائل سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔تھانہ رتہ امرال کی حدود سے جہانزیب سے اسلحہ کی نوک پر نقدی 70ہزار، 2 موبائل فون، وارث خان کی حدود سے توقیر عالم سے اسلحہ کی نوک پر5 موبائل فون مالیت16لاکھ ، نقدی 2500روپے ، بنی کی حدود سے عبدالمعیز اور اس کے دوست سے 2 موبائل فون ، آرے بازار کی حدود سے اخلاق حسین کا موٹر سائیکل چھین لیا گیا، محمد عمار، وقاص محمد توصیف اور محمد حارث سے گن پوائنٹ پر نقدی 107000 روپے، ریس کور س کی حدود سے جاوید کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر سونا مالیتی 18لاکھ روپے، 2جیکٹ ، ائر پورٹ کی حدود سے محمد عزیز کی فیملی سے گن پوائنٹ پر گھر کے سامنے 10 تولہ سونا مالیت 1500000 روپے چھین لیا گیا۔ تھانہ نصیر آباد کی حدود سے ملک اظہر کی دکان سے سامان اڑا لیا گیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد رحیم کی درخواست پر عمر کیخلاف 11 لاکھ روپے، محمد عابد کی درخواست پر ذکریا عثمانی کیخلاف 50لاکھ روپےمالیت کا چیک ڈ س آنر ہونے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ سول لائن پولیس کو زوہیب محمود نے درخواست دی کہ م ایاز حسین نقوی میری گاڑی بطور امانتاً یہ کہہ کر لے گیا کہ میری والدہ بیمار ہیں ان کو ہسپتال لیکر جانا ہے جس کو گاڑی کے اصل کاغذات بھی دے دئیے جس نے بعد میں مجھے میری گاڑی واپس نہ کی اور انکاری ہو گیا اور اپنا فون بھی بند کر دیا ۔