اٹھ مقام، ووٹرز کو لانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق

November 28, 2022

اٹھ مقام ، مظفر آباد(نمائندگان جنگ) خواتین ووٹرز کو لے جانے والی جیپ گہری کھائی میں کا گری ایک ہی خاندان کی چھ خواتین جاں بحق، پانچ افراد سمیت چار خواتین زخمی، پاک فوج اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو آٹھمقام منتقل کر دیا،المناک حادثہ یوسی دودھنیال میں پیش آیا، چار خواتین سمیت 5زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاشیں ورثا کے سپرد، علاقے میں کہرام مچ گیا، ڈیڈباڈیز کوورثاء کے حوالے۔