کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بین المذاہب ہم آہنگی محض ایک نعرہ نہیں بلکہ صوبے کے اداروں، عوامی زندگی اور حکومتی نظام کا حصہ ہے، اقلیتیں سندھ کا حصہ نہیں تاریخ اور شناخت کا لازمی جزو ہیں۔وہ جرمن وفاقی حکومت کے مذہبی آزادی یا عقیدے کی آزادی کے کمشنر مسٹر تھامس ریچل سے گفتگو کررہے تھے۔