کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اور سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے NIBD اور BMT کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور حسین کے ہمراہ گلستان اسکاؤ ٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقدہ نیشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور UNISAF کے تعاون سے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ، ٹریننگ ٹرینر کورس کا دورہ کیا اور شریک اسکاؤٹ لیڈرز سے ملاقات کی اور خطاب کیا انہوں نے کورس ذمہ داروں میں سوینئرز تقسیم کئے۔