موبائل میں مگن نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق، 46 سالہ شخص قتل

November 28, 2022

اٹک (نمائندہ جنگ) جنڈ میں ریلوے لائن پر موبائل فون پر گانے سنتے ہوئے 15 سالہ کاشف ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122نےلاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا ۔ دریں اثناء تھانہ اٹک خورد کے گاؤ ں حاجی شاہ میں نامعلوم قاتل نے چھریوں کے وار کرکے 46 سالہ ارشدکو شدید زخمی کر دیا ۔ ریسکیو نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔