پیرس میں پاکستانی ثقافت و کلچر کے فروغ کیلئے شاندار فیسٹیول

November 28, 2022


فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل میں پاکستانی ثقافت اور کلچر کے فروغ کے لئے پانچویں ایڈیشن کے شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار اور مقامی فرانسیسی نیشنل اسمبلی رکن کارلوس مارٹن بلونگو تھے۔

فیسٹیول کے منتظمین راجہ ابرار کیانی عمیر بیگ اور محترمہ روحی بانو، قاری فاروق احمد فاروقی کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات وقار ملک، عبدالقدیر، پی پی پی فرانس کے صدر محمدرزاق ڈھل بنگش اور آصف جرال نے سفیر پاکستان کا شاندار استقبال کیا اور مختلف اسٹال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان عاصم افتخار نے فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی ثقافت کلچر کے فروغ اور ایک دوسرے لوگوں کی باہمی ملاقاتوں سے تعلقات بہتر ہوں گے دیگر شرکا نے بھی فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے پروگرام کا انعقاد پر زور دیا۔

فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بھاری تعداد میں شرکت سے فیسٹیول منی پاکستان کا منظر پیش کررہا تھا۔

خواتین نے پاکستانی مصنوعات جبکہ بچوں نے مہندی اور دیگر نے پاکستانی پکوانوں کے اسٹال پر خریداری کرکے خوبصورت دن گزار۔

اس موقع مختلف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

حاضرین نے فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار اور نیشنل اسمبلی کے رکن کارلوس مارٹن بلونگو نے فیسٹیول کے شرکا سے خطاب کیا۔