افغانستان کی ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی

November 29, 2022

دبئی (جنگ نیوز) افغانستان نے2023آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق افغانستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار کے روز پالیکلے میں کھیلا جانے والا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ون ڈے سپر لیگ کے پانچ اہم پوائنٹ ملے جس کے بعد افغانستان ون ڈے سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر آگیا، خیال رہے کہ رینکنگ کی آٹھ ٹاپ ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کھیلیں گی۔