وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تحریک انصاف کو چیلنج

November 29, 2022

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو دکھائيں گے بڑا مجمع ہوتا کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی جانب سے جاری کی گئی جلسے کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ نے پورے پاکستان سے لوگوں کو بلایا تھا۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے ٹنڈوجام میں صرف ایک صوبائی حلقے کے لوگ بلائے ہیں اور ہم آپ کو بتائيں گے کہ بڑا مجمع کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شفقت محمود نے سوشل میڈيا پر تحریک انصاف کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بڑا مجمع قرار دیا تھا۔