حکومت نے امریکا ایران جنگ سے پیدا شدہ خطرات اور اس کے اثرات کے باعث اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفراء کی مِنی کانفرنس کل اور پرسوں اسلام آباد میں ہو گی۔
مشرقِ وسطی میں تعینات سفراء کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے، خطے کے اہم ممالک میں تعینات سفراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر کانفرنس میں شریک ہوں گے، سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفیر شرکت کریں گے، کانفرنس کی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی۔
کانفرنس کا مقصد ملکی مفادات کے بھر پور تحفظ کرنا ہے، پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔