زدوکوب کرکے گھر سے نکال دیا، شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی، بیوی

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی جاوید احمد کیریو نے درخواست گزار کی سسرکے خلاف بیوی اور بچوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست مسترد کردی،درخواست گزار محمد دلدار نے سسر نزیر احمد،ایس ایچ او تھانہ سرسید، بیوی مسماۃ ارشاد بی بی کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سسر نذیر احمد نے میری بیوی اور تین بچوں سانول،سجاول اور بیٹی ساسی کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے آزاد کرایا جائے،مدعا علیہ نزیر احمد کو ایس ایچ او تھانہ سرسید کے توسط سے نوٹس جاری کیا گیا،مدعا علیہ نذیر احمد نے مسماۃ ارشاد بی بی اور تینوں بچوں کو عدالت میں پیش کردیا، مسماۃ ارشاد بی بی کا حلفیہ بیان قلمبند کیا گیا جس میں اس نے حبس بیجا میں رکھے جانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی ہے کیونکہ اس کا شوہر اسے نان نفقہ نہیں دیتا اور بچوں کو مارتا پیٹتا ہے،شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا اور مجھے بیدردی سے زدوکوب کیا، میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی میری درخواست ہے کہ مجھے نان نفقہ دلوایا جائے۔