منشیات مقدمہ میں ملزم کو ساڑھے 6 سال قید، 20 ہزار جرمانہ

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چھ سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم مجاہد کے خلاف رواں سال 16 جون کو مقدمہ نمبر 17 درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے تین کلو 8 سو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید پانچ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔